اسلامی بین الاقوامی یونیورسٹی کے طلبہ میں تصادم، متعدد زخمی ہوگئے

55 / 100

فوٹو : سکرین گریب

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اسلامی بین الاقوامی یونیورسٹی کے طلبہ میں تصادم، متعدد زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی.

بتایا جاتا ہے کہ پشتون اسٹوڈنٹس کونسل، پی ایس ایف، جےٹی آئی اور گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل کی واک جاری تھی، اس دوران اسلامی جمعیت طلبہ اور دیگر تنظیموں کے درمیان جھگڑا ہوگیا.

طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا سے پہلے نعرہ بازی ہوئی اس دوران شدید نعرے بازی جاری تھی بات ہاتھا پائی بھی شروع ہو گئی، لڑائی میں موقع پر کچھ طلبا زخمی بھی ہوئے۔

اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی اور مزید خون خرابہ نہیں ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ترجمان پولیس کے مطابق یونیورسٹی میں صورتحال کنٹرول کرنے کےلیے تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں اور طلبہ کی آمدورفت پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم جمعیت طلبہ اسلام اور جماعت اسلامی کی تنظیم اسلامی جمعیت کے درمیان کشیدگی تصاویر کا باعث بنی ہے.

دوسری طرف اسلامی جمعیت طلبہ نے یونیورسٹی ایڈمن بلاک میں احتجاج کیا، طلبہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں یونیورسٹی بند کردیں گے۔

Comments are closed.