افغانستان سے7کروڑ روپے کی منشیات پاکستان اسمگل ہوتے پکڑی گئی

56 / 100

لنڈی کوتل( زمینی حقائق ڈاٹ کام)افغانستان سے7کروڑ روپے کی منشیات پاکستان اسمگل ہوتے پکڑی گئی، چرس اور افیون خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

ٹرکوں کو جب کسٹم عملے نے پاک افغان سرحد طورخم پر جب افغانستان سے آنے والے ایک ٹرک کو روٹین کی تلاشی کیلئے روکا تو ٹرک سے ساڑھے 7 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوگئی ۔

کٹسم عملے نے منشیات برآمد ہونے کے بعد متعلقہ ملزم کو حراست میں لے لیاگیااور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تاکہ نیٹ ورک تک پہنچا جا سکے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل کو لیکٹر کسٹم محمد طیب تصدیق کی ہے کہ عملے نے طورخم سرحد پر افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 400 کلو گرام چرس اور 250 کلوگرام افیون برآمد کی۔

محمد طیب کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں قیمت ساڑھے 7 کروڑ روپے بنتی ہے۔

انھوں نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ کسٹم عملے نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا اور متعلقہ حکام نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے مزید انکشافات بھی ہو سکتے ہیں۔

دوسری طرف پاکستان سے افغانستان جانے والے ٹرک سے کھاد برآمد کی گئی ہے جو کہ غیر قانونی طریقہ سے افغانستان لے جائے جارہی تھی ، بتایا گیاہے کہ لاکھوں روپے کی کھاد آلو کی پیٹیوں میں چھپا کرا فغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔

Comments are closed.