اعصام الحق کی والدین کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

61 / 100

فوٹو:اسکرین گریب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے نمبر ون ٹینس اسٹار اعصام الحق کی والدین کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ٹینس اسٹاراعصام الحق نے والدین کے ساتھ مل کر نئے سال کا جشن منانے کی ویڈیو نئے سال کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔

اعصام الحق نے اس کے ساتھ ساتھ سال نو کے موقع پر سب کو مبارکباد دی ہے اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ نئے سال کا پیغام بھی دیا گیاہے ۔

سال نو پر جاری کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اعصام الحق اپنے والدین کے ساتھ ایک تقریب میں ڈانس کر رہے ہیں۔

http://

اعصام الحق نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سب کے لئے نیا سال ایسے ہی اچھا رہے جیسے یہ لمحہ میرے لئے ہے، جب میں اپنے والدین کے ساتھ ڈانس کر رہا ہوں اور میری اہلیہ ویڈیو بنارہی ہیں۔

اس موقع پر اور لوگوں کی طرح پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق نے سب کے خوش اور محفوظ رہنے کی دعا بھی کی ہے۔

Comments are closed.