دوران پرواز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خاتون کا ٹوائلٹ میں قرنطینہ

55 / 100

نیویارک(ویب ڈیسک)دوران پرواز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خاتون کا ٹوائلٹ میں قرنطینہ شروع کردیا گیا، عملے مل کر خاتون ٹوائلٹ میں بند کردیا.

اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ آئس لینڈ ایئر کی امریکی شہر شکاگو سے آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکیاوک جانے والی پرواز میں پیش آیا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا امریکہ میں دوران پرواز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جسے عملے نے اسے ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں قرنطینہ کے لیے بند کر دیا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کا تعلق شکاگو سے تھا۔ اس کی شناخت مریسا فوشیو کے نام سے ہوئی ہے ریکیاوک جانے کیلئے محو سفر تھی جب ٹیسٹ لیا گیا.

بعد میں مریسا فوشیو نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے پرواز سے قبل 2پی سی آر اور 5ریپڈ ٹیسٹ کرائے تھے اوران سب کا نتیجہ منفی آیا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ پرواز کے اڑان بھرنے کے ایک گھنٹے بعد اس کے گلے میں دُکھن ہونے لگی اور شدید تھکاوٹ بھی محسوس ہونے لگی جس پر وہ فکر مند ہو گئی.

اس بار اس نے جہاز کے اندر کورونا ٹیسٹ کی سہولت دیکھ کر ٹیسٹ کروا لیا لیکن خلاف توقع اس بار نتیجہ حیران کن طور پر مثبت آ گیا۔

Comments are closed.