چیئرمین نیب بننے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیا چاہتے ہیں؟

55 / 100

فوٹو :فائل 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار چیئرمین نیب بننے کی دوڑ سے آوٹ ہیں اور انھوں نے واضح کیا ہے کہ میں اس اہم ذمہ داری کیلئے دستیاب نہیں ہوں.

اس حوالے سے دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب بننے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کیا چاہتے ہیں؟ یہ جاننے کیلئے سوال کیا گیا تو ثاقب نثار نے کہا کہ مجھے چئیرمین نیب کے عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ نہ ہی مجھ سے کسی نے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی مجھے کسی سرکاری عہدے میں دلچسپی ہے۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں چیئرمین نیب کے عہدے کے لیے دستیاب نہیں ہوں۔

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے پوچھا گیا کہ اگر کسی حکومتی عہدیدار نے ان سے رابطہ کیا یا انہیں چیئرمین نیب کے عہدے کی پیش کش کی تو کیا وہ اسے قبول کرلیں گے؟

سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میں کسی بھی حکومتی عہدے کے لیے دستیاب نہیں ہوں چاہے وہ چیئرمین نیب کا عہدہ ہو یا کوئی اور عہدہ ہو۔

حکومت اور اپوزیشن ان دنوں چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے موزوں شخصیت کی تلاش میں ہیں، گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں.

ایک قیاس آرائی یہ بھی تھی کہ حکومت چیئرمین نیب کے عہدے کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو پیشکش کرنا چاہتی ہے تاہم انھوں نے نے واضح کیا کہ وہ اس دوڑ میں شامل نہیں ہیں.

Comments are closed.