پاکستان اور ایران کے درمیان 5 سال براہ راست پروازیں شروع

56 / 100

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان 5 سال براہ راست پروازیں شروع ہو گئی ہیں، اس کی تصدیق ترجمان پی آئی اے نے کی ہے.

پی آئی اے کے ترجمان عبد اﷲ خان نے ایرانی خبر رساں ادارے اِرنا کو بتایا کہ اس سلسلہ کی پی آئی اے کی پہلی پرواز رات لاہور سے مشہد روانہ ہوئی ہے.

پی آئی اے نے عوامی رابطوں اور سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے پانچ سال کے وقفے کے بعد ایران کے ساتھ براہ ِ راست پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

دوسری طرف کراچی سے بھی مشہد براہ راست پروازیں ہفتہ سے شروع ہو جائیں گی۔ایک ٹویٹ میں پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے کہا کہ دونوں ممالک نے فضائی تعاون کو فرو غ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہر سال زیارتوں پہ جانے کیلئے ایران کا سفر کرتی ہے زمینی راستے کی مشکلات کے علاوہ براہ راست پروازیں نہ ہونے سے مختلف روٹس سےایران کا فضائی سفر کرنے والوں کو بھی مشکلات تھیں.

ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے حکام نے ایران کیلئے کراچی اور ایران سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے بعد یہ فیصلہ بھی کیا ہے آئندہ صورتحال دیکھ کر دیگر شہروں سے بھی فلائٹس شروع کی جا سکتی ہیں.

Comments are closed.