سرکاری ٹی وی میں کتنے لوگ بھرتی ہوئے ، کتنے نکالے گئے ہیں؟

55 / 100

فوٹو :فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے موجودہ حکومت میں سرکاری ٹی وی میں نوکریاں دینے سے متعلق تحریری جواب سینیٹ میں جمع کرایا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی میں کتنے لوگ بھرتی ہوئے ، کتنے نکالے گئے ہیں؟ سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں پی ٹی وی میں بھرتیوں اور برطرفیوں کی تفصیلات بتائی گئی ہے.

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں فواد چودھری کے تحریری جواب میں کہا گیا کہ یکم جولائی 2018 سے 30 جون 2021 تک سرکاری ٹی وی سے 38 افراد کی ملازمت ختم ہوئی.

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق10 افراد جو جعلی سرٹیفکیٹ اور ڈگریوں کے باعث ملازمت سے فارغ کئے گئے جبکہ 20ملازمین کو تادیبی کارروائی اور 8 افراد کو ناقص کارکردگی پر برطرف کیا گیا۔

تحریری جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسی عرصے میں 61 افراد کی مختلف نشستوں پر تقرریاں کی گئیں جن میں سات اینکرز، 12 پروفیشنلز، عارضی بنیادوں پر 37 اور یومیہ اجرت پر 3 تقرریاں کی گئیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ سرکاری ٹی وی میں دیگر میڈیا چینلز سے مسابقت پیدا کرنے کیلئے یہ تقرریاں کی گئی ہیں.

Comments are closed.