کرتارپور منصوبہ کو آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز

55 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کرتارپور منصوبہ کو آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز سامنے آئی ہے، ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل کمال اظفر کہتے ہیں کرتار پور سٹریٹجک منصوبہ ہے.

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں سفارشات پیش کرتے ہوئے میجر جنرل کمال اظفر کا کہنا تھا کہ ”ایسے بڑے قومی مفاد کے منصوبوں میں حکومت کو خاص رعایت دینی چاہیے، بلکہ ایسے منصوبوں کو آڈٹ سے بھی استثنیٰ ہونا چاہیے.

اس حوالے سے کمال اظفر کا مزید کہنا تھا کہ ”کرتار پور کو نہ ہی معمول کا پراجیکٹ سمجھا جائے اور نہ ہی اس پر معمول کے پراجیکٹس کے قوانین لاگو کیے جائیں.

اس موقع پرچیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ یہ درست بات ہے کہ کرتار پور خاص منصوبہ تھا تاہم اسے آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دینا درست بات نہیں ہو گی۔

ڈی جی ایف ڈبلیو او نے کہا کہ، اس کا حل یہ ہے کہ حکومت اس نوعیت کے منصوبوں میں آڈٹ اور کاغذی کارروائی خود کر لے تاکہ کاغذی کارروائیوں پر وقت ضائع نہ ہو۔

ڈی جی ایف ڈبلیو او نے کرتار پور منصوبے پر بریفنگ میں بتایا کہ ”کرتار پور منصوبہ ریکارڈ 10 ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا۔ اس پر 16ارب 54کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

حکومت کی طرف سے فنڈز جاری کرنے میں تاخیر کی گئی تھی جس کی وجہ سے بینک سے قرض لینا پڑا۔اس کے علاوہ ایف ڈبلیو او نے دیگر منصوبوں کے فنڈز بھی کرتار پور منصوبے کو منتقل کیے، جس سے وہ منصوبے متاثر ہوئے۔

Comments are closed.