پاکستان ہاکی ٹیم بھارت سے تیسری پوزیشن کامیچ بھی ہار گئی

57 / 100

ڈھاکہ( ویب ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم بھارت سے تیسری پوزیشن کامیچ بھی ہار گئی،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2021 میں روائتی حریف نے وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کرلی۔

ایشئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کیلئے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیںآ منے سامنے آئیں مگرقومی ہاکی ٹیم ایک بار پھر شکست کھاگئی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے کو بھارت نے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے جیت کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ، پاکستان گروپ میچ میں بھی بھارت کے خلاف ایک ، تین سے ناکام رہا تھا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2021 میں پاکستان چوتھے نمبر پر رہااور صرف ایک میچ میزبان بنگلہ دیش کے خلاف جیت سکا،جب کہ میزبان بنگلادیش کی پانچویں پوزیشن ہے۔

واضح رہے سیمی فائنل میں پاکستان کو جنوبی کوریا نے ہرادیا تھا جب کہ جاپان نے بھارت کو شکست دے کرفائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم قومی ٹیم وکٹری اسٹینڈ تک بھی نہ پہنچ سکی۔

Comments are closed.