وزیراعظم عمران خان اوراسحاق ڈار نااہل ہونے سے بچ گئے

55 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان اوراسحاق ڈار نااہل ہونے سے بچ گئے، وزیراعظم کے خلاف تین سال قبل دائر کردہ درخواست کی سماعت کی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جب کہ اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست سپریم کورٹ نے عدم پیروی کی بنیادپر خارج کی ۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نااہلی کیلئے 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی۔

یہ درخواست گزار گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار نے دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کو چھپایا، لہٰذا عمران خان کو صادق اور امین نہ ہونے کے باعث نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے بعد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اوردرخواست واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور درخواست خارج کردی۔

دوسری طرف سپریم کورٹ نے بھی ایسی ہی ایک درخواست خارج کی جو کہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر کی گئی تھی تاہم یہ درخواست عدم پیروی کی بنیاد پرخارج کی گئی۔

اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اسحاق ڈارکو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل بیمار ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں۔

وکیل نے یہ موقف اپنایا کہ ان کا نوٹی فکیشن نہیں ہوا ،اس لیے ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا،عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نوازش پیرزادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آرڈیننس کے تحت 2 ماہ حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصورہوگی، درخواست خارج کیے جانے کے بعد اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبرشپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع ختم ہوگیا ہے۔

Comments are closed.