شعیب ملک کے بھتیجے حریرہ نے قائد اعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری بنا ڈالی

61 / 100

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) شعیب ملک کے بھتیجے حریرہ نے قائد اعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری بنا ڈالی، حریرہ گزشتہ روز 243پر ناٹ آوٹ لوٹے تھے آج چوکا لگا کر انھوں نے ٹرپل سنچری بنالی۔

قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کرنے والے محمد حریرہ نے آج چوکا لگاکر اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی وہ کل 4چھکوں اور30چوکوں کی مدد سے 243رنز پر ناٹ آوٹ تھے آج انھوں نے مزید57رنز جوڑ کر یہ سنگ میل عبورکیا۔

سابق کپتان شعیب ملک کے بھتیجے ہیں لیکن امحمد حریرہ انے ٹرپل سنچری بنا کر قومی کرکٹ کے دروازے پر اپنی کارکردگی سے دستگ دی ہے حریرہ نے اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر بلوچستان کے خلاف صرف 327 گیندوں پر 300 رنز بناکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

http://

محمد حریرہ جاوید میانداد کے بعد19 سالہ محمد حریرہ فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کرنے والے پاکستان کے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جب کہ حریرہ کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے۔

جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جب کہ مجموعی طور پر نوجوان بیٹر دنیا کا آٹھواں کم عمر ترین ٹرپل سنچری میکر ہے ۔

شعیب ملک کا کرکٹ کیئریر اختتام کے قریب ہے ایسے میں ملک فیملی کا ایک اور چشم و چراغ سامنے آیاہے ، یوں تو شعیب ملک کے بھائی عدیل ملک بھی کرکٹ کھیلتے رہے لیکن وہ قومی سطح پر نمایاں نہ ہو سکے۔

Comments are closed.