کامیاب کانفرنس کرانے پر پاکستان کا شکریہ، سیکرٹری جنرل او آئی سی

47 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکر گزار ہوں۔

اجلاس میں شرکت کے بعد او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ انڈونیشیا، اردن، کرغستان ، قازقستان، بنگلہ دیش، سیرالیون کے وفود بھی روانہ ہوئے.

اس موقع پر وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب اور وزیرمملکت علی محمد خان نے مہمانوں کو الوداع کیا اور اجلاس میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا.

اسلام آباد سے روانگی کے موقع پر سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ
نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکر گزار ہوں.

انھوں نے کہا کل کی کانفرنس کامیاب رہی جو ایک خوش آئند بات ہے، اس اجلاس سے خطے بالخصوص افغانستان میں انسانی صورت حال میں بہتری آئے گی۔

حسین ابراہیم طہٰ نے کہا او آئی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی تعینات کیا جائے، کل نمائندہ خصوصی نے افغان وفد سے بھی ملاقات کی.

اجلاس کی ایک اور کامیابی افغانستان کے لوگوں کے لیے فنڈ کا قیام ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کے شکرگزار ہیں.

Comments are closed.