سعودی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

53 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے کی صورتحال اور افغان امور پر بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے حوالے سے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے ہے۔

ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا او آئی سی کا اجلاس افغانستان کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان سعودیہ عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو خاص مقام دیتا ہے.

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا جنوبی ایشیا میں دیرپاا ستحکام کے لیے تنازع کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے، پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈرمنیجمنٹ وعلاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کےعزم کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.