فراش ٹاؤن میں ووٹرز اندراج مہم جاری، 500 ووٹ درج کرلئے

59 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)فراش ٹاؤن میں ووٹرز اندراج مہم جاری، 500 ووٹ درج کرلئے گئے ہیں،الیکشن کمیشن کی ووٹ اندراج مہم میں فراش ٹاون ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران بھر پور معاونت کررہے ہیں.

الیکشن کمیشن کے تحت ووٹ اندراج مہم میں الیکشن کمیشن کے نمائندہ یعقوب خان گھر گھر جا کر ووٹوں کا اندراج میں مصروف ہیں، 3 دن سے فراش ٹاؤن ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیدران بھی ہمراہ ہیں.

کچھ ووٹرز کا اندراج فراش ٹاون ویلفیئر سوسائٹی کے فیز ٹو کے آفس میں بھی کیا اور گھر گھر جا کر بھی، اس دوران سوسائٹی کے چیئرمین تنویر کاظمی، صدر چوہدری عارف، جنرل سیکرٹری اویس خان، نائب صدر جہانزیب عاصی اور دیگر نے معاونت کی.

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ویلفیئر سوسائٹی تنویر کاظمی نے کہا کہ اب تک تقریباً 5 سو ووٹرز کا اندراج ہو چکا ہے اور ہم الیکشن کمیشن کے نمائندے کا اس لئے ساتھ دے رہے ہیں تاکہ ووٹرز کے اندراج میں آسانی ہو.

انھوں نے کہا کہ فراش ٹاون ویلفیئر سوسائٹی کی آگاہی مہم کی وجہ سے بھی لوگ ووٹ درج کروانے آرہے ہیں اور متعلقہ نمائندے گھر گھر جا کر بھی تصدیق بھی کر رہے ہیں تاکہ یہ عمل شفاف رہے.

اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ووٹ اندراج کے سلسلے میں عملہ سے تعاون کریں اوراپنے ووٹ کا اندراج کرائیں اور ووٹ چیک کرنے کے لئے 8300 پر اپنا شناختی کارڈ میسج کریں.

اس حوالے سے’زمینی حقائق ڈاٹ کام’ سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے نمائندہ یعقوب خان کا کہنا تھا کہ ہم تو اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں اب ووٹرز کا اندراج کرانا لوگوں کا بھی قومی فریضہ ہے.

انھوں نے کہا کہ ووٹرز اندراج کا اپنا کام اور تصدیق میں خود کر رہا ہوں تاہم لوگوں تک رسائی میں فراش ٹاون ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں کا تعاون قابل تعریف ہے.

انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ایک دو روز تک ہم اپنا کام مکمل کر لیں گے، جو لوگ ابھی تک ووٹ کا اندراج نہیں کروا سکے وہ اپنے ووٹ کا اندراج لازمی کروائیں.

Comments are closed.