شادی تقریب کیلئے جمع لوگوں پر بس چڑھ گئی، 8 افراد جاں بحق

48 / 100

فوٹو : فائل

پھالیہ(ویب ڈیسک) شادی تقریب کیلئے جمع لوگوں پر بس چڑھ گئی ،8 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والے شادی کی تقریب میں جانے کیلئے لئے اکٹھے ہوئے تھے.

حادثہ ضلع منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل پھالیہ میں ٹاہلی اڈا کے قریب حادثہ پیش آیا حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے حادثہ دھند کے دوران بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد سڑک کے قریب مہندی کی تقریب میں شرکت کیلیے اکٹھے ہوئے تھے، ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ مسافر بس کو قبضہ میں لے لیا گیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ گہری دھند اور بس ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے افراد مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے۔

حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید تین افراد علاج کے دوران انتقال کر گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منڈی بہاءالدین میں بس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Comments are closed.