کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی ویڈیو

60 / 100

فوٹو : پی سی بی

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی ویڈیو ، یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سے ریلیز کی گئی ہے.

ورلڈ ریکارڈ ہولڈ کپتان بابراعظم اعظم اور ریکارڈ ساز محمد رضوان ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، رضوان نے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ مینجمنٹ کو بھی دیا ہے.

بابراعظم نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح رضوان نے اپنی بیٹنگ میں بہتری لائی ہے وہ بہت متاثر کن ہے اب کلینڈر ایئر میں 2 ہزار رنز بھی بنا لئے ہیں.

واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی محمد رضوان 87 اور کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی شاندارباریاں کھیلیں اور ڈیڑھ سو پلس کی اوپننگ شراکت قائم کی.

اس کے علاوہ محمد رضوان ایک سال میں2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے جبکہ بابر ایک سال میں 20 ٹی ٹوئنٹی ففٹیاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے.

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-3 سے جیت کر کلین سوئپ مکمل کیا، پہلا میچ 63 رنز، دوسرا 10 رنز اور تیسرا 7 وکٹوں سے جیتا.

محمد رضوان 87 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ سیریز میں 203 رنزبنا پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا، جبکہ کورونا کے باعث دونوں ممالک کی ونڈے سیریز ملتوی کر دی گئی.

Comments are closed.