پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ورلڈ ریکارڈ کیساتھ کلین سوئپ

56 / 100

فوٹو : پی سی بی

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ورلڈ ریکارڈ کیساتھ کلین سوئپ مکمّل، مہمان ٹیم پہاڑ جتنا ٹارگٹ دے کر بھی دفاع نہ کر سکی.

کراچی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور برینڈن کنگ، نکولس پوران کی اچھی بیٹنگ کی بدولت 208 رنز کا ہدف دیا.

تاہم اس کے باوجود پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی، پاکستان نے 208 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا.

محمد رضوان 87 اور کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی شاندارباریاں کھیلیں اور ڈیڑھ سو پلس کی اوپننگ شراکت قائم کی، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہدف حاصل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا.

اس سے قبل پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر207 رنز بنائے، کپتان نکولس پورن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز بنائے.

بروکس نے 49 اور برینڈن کنگ نے 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 2 اور شاہنواز دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مہمان ٹیم کے 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز ویسٹ انڈین بولرز کو کسی خاطر میں نہ لائے اور 158 رنز کی شاندار شراکت داری بنائی اور دونوں بیٹرز کے درمیان یہ ریکارڈ چھٹی سنچری رنز کی پارٹنرشپ تھی۔

محمد رضوان 87 رنز اور کپتان بابراعظم نے 79 رنز بناکر آوٹ ہوئے، اس کے علاوہ محمد رضوان ایک سال میں2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے جبکہ بابر ایک سال میں 20 ٹی ٹوئنٹی ففٹیاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

آصف علی 2 چھکوں کی مدد سے21 رنز بنائے تاہم ان کا آخری کیچ ڈراپ ہونے پر سنگل بنا اور پاکستان نے ایک اوور قبل ہی ہدف حاصل کر لیا.

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ریکارڈ سب سے بڑا رنز 208 رنز کا ہدف مکمل کیا ،اس سے قبل قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف 204 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-3 سے جیت کر کلین سوئپ مکمل کیا، پہلا میچ 63 رنز، دوسرا 10 رنز اور تیسرا 7 وکٹوں سے جیتا.

محمد رضوان 87 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ سیریز میں 203 رنزبنا پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا، جبکہ کورونا کے باعث دونوں ممالک کی ونڈے سیریز ملتوی کر دی گئی.

Comments are closed.