وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے سی پی این ای وفد کی ملاقات

43 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کسی بھی صحافتی ادارے کی جانب سے ڈیجیٹل منتقلی کا راستہ اپنانے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد سے باتیں کر رہے تھے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اخبارات کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے دس لاکھ روپے تک قرض کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت بھی اخبارات کی ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون کرے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو کاغذ کے استعمال کے بغیر بنانے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت اشتہارات کا مکمل نظام کاغذ کے استعمال کے بغیر ہے اور اسے ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نئی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی سے شفافیت کو فروغ ملے گا۔سی پی این ای کے وفد نے حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو سراہا.

Comments are closed.