حکومت نے پٹرول 5روپے اور لائٹ ڈیزل7روپے فی لیٹر سستا کردیا

56 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت نے پٹرول 5روپے اور لائٹ ڈیزل7روپے فی لیٹر سستا کردیا، نئی قیمتوں کا نفاذ کردیا گیاہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی گئی، نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 109 روپے53 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزرات خزانہ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی  نئی قیمتوں کا نفاذ کردیا گیاہے نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے ہوں گی۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اعلان کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول فی لیٹر 11 روپے کم ہونے کا امکان ہے۔

Comments are closed.