پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو10رنز سے ہرادیا

60 / 100

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو10رنز سے ہرادیا،مہمان ٹیم جیت کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے زبر دست مزاحمت دکھائی ، خاص کر برینڈن کنگ67 رنز اور میچ کے اختتامی لمحات میں روماریو شیفرڈ نے 19 گیندوں پر 35 رنز بنائے مگر وہ آخری اوور میں درکار24رنز پورے نہ کرسکے ۔

میچ کی آخری بال پر جب پوری مہمان ٹیم آوٹ ہوئی تو ابھی 10رنز کا فرق باقی تھا ، یو ں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے اس میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پاکستان کا آغاز اچھا نہیں ہوا اور بابراعظم ابتدا میں ہی رن آوٹ ہوگئے۔

http://

ویسٹ انڈیز کی اچھی باولنگ کے باعث پاکستان ٹیم اس مرتبہ 200 کے ہندسے تک نہیں پہنچ سکی اور 172 رنز ہی بناسکی جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 163 پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز نے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بولرز وقفے وقفے کے ساتھ وکٹیں لیتے رہے، تاہم مہمان ٹیم کے بلے بازوں کی جانب سے رنز بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

ایک اینڈ سے وکٹیں گر رہی تھیں وہیں دوسرے اینڈ پر موجود برینڈن کنگ نے 43 گیندوں پر 67 رنز بنائے جبکہ ان کا کچھ دیر کیلئے ساتھ 26 رنز کے ساتھ کپتان نکولس پوران نے دیا ۔

لیکن پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈین ٹیلنڈرز کو ہدف بناتے ہوئے وکٹیں لے کر میچ پر گرفت مضبوط کرلی،ویسٹ انڈیز ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں لیں ، آخری موقع پر میچ دلچسب ہو گیا تھا۔

http://

اس سے قبل اننگز کے آغاز میں ایک مرتبہ پھر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جلدی آوٹ ہوئے اور7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے،محمد رضوان، افتخار احمد اور حیدر علی کے بالترتیب 38، 32 اور 31 رنز نے ٹیم کو مشکلات میں سہارا دیا۔

اختتامی لمحات میں شاداب خان نے 12 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو 172 کے مجموعے تک پہنچادیا،ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسمتھ نے2اور عقیل حسین نے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

اوشین تھامس، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن واش نے ایک ایک وکٹ لی،شاداب خان کو پاکستان کی اننگز کے اختتامی لمحات میں ٹیم کے اسکور میں 12بالز پر28رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 63 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ 10رنز سے جیتا ہے ،کل آرام کا دن ہے اور پرسوں تیسر ا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.