وزیراعظم کو پشاور کا دورہ کرنے سے الیکشن کمیشن نے روک دیا

55 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم کو پشاور کا دورہ کرنے سے الیکشن کمیشن نے روک دیا ایسا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے باعث کیا گیا ، واضح کاہے کہ وزیراعظم نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو قانونی چارہ جوئی ہو سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ اخبارات کے ذریعے معلوم ہوا ہے وزیراعظم نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کررہے ہیں، نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کرنا انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیاہے کہ وزیراعظم ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو،کیونکہ خیبرپختون خوا میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

پشاور ان اضلاع میں شامل ہے جہا ں پہلے مرحلے میں بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد ہو رہا ہے، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد وزیراعظم کا متعلقہ مقام کادورہ کرناضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا ۔

یہ واضح کیا گیا کہ صدرمملکت، وزیراعظم اور گورنرز انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی ڈویلپمنٹ اسکیم کے لئے متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکتے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے ۔

الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 233 اور 234 کے تحت کارروائی کرسکتاہے۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو یاد دہانی نوٹس بھی جاری کردیا ہے، عمران خان کو آج نیا پاکستان کارڈ کی لانچنگ کے لئے پشاور کا دورہ شیڈول ہے۔

Comments are closed.