پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا

59 / 100

لاہور( سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا،آغاز 27جنوری سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں شیڈول کااعلان کیا گیا، پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا ، ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان 27 جنوری کو کھیلا جائے گا ا جب کہ 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں مقابلہ ہوگا۔

شیڈول کے مطابق ایونٹ کا کوالیفائر، ایلیمینیٹر اور فائنل لاہور میں ہوگا جب کہ پی ایس ایل7 کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کو لاہورہوگی، آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کیٹیگری شامل ہوگئے ہیں جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔

شیڈول کے مطابق جس دن دو میچز ہوں گے اس دن پہلا میچ دوپہر 2 بجے اور دوسرا شام 7 بجے شروع ہوگا جب کہ جمعہ والے دن کا میچ شیڈول یہ نہیں ہوگا۔

http://

اگر جمعہ والے دن دو میچز ہوئے تو پہلاسہ پہر 3 بجے اور دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ جس دن ایک میچ ہوگا اس دن میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل سیون میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے ۔ تمام ٹیمیں کراچی اور لاہور میں یکساں تعداد میں میچز کھیلے گی۔ گروپ مرحلے میں تمام ٹیمیں 10،10 میچز کھیلیں گی ۔

Comments are closed.