پاکستان میں خواتین کرکٹرز کی پی ایس ایل کرانے کا فیصلہ

57 / 100

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں خواتین کرکٹرز کی پی ایس ایل کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، چیئرمین رمیض راجہ نے ویمن کرکٹرز کی پی ایس ایل کرانے کی تصدیق کردی۔

رمیض راجہ نے انٹرنیشنل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران بتایا کہ پاکستان کے پاس خواتین کی کرکٹ کے لیے کوئی نظام نہیں ہے،تاہم اس کیلئے کام کررہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ویمن کرکٹرز کی یہ ایشیا میں اس قسم کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ ہوگی کیونکہ خواتین کی کرکٹ ہمارے کھیل کا ایک اہم پہلو ہے اور اس سے ان کی کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

رمیض راجہ نے کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ فی الحال مشکلات کا شکار ہے لیکن دیگر ملکوں کے کرکٹ بورڈز کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی افغانستان کے ساتھ کھڑاہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹرز کیلئے کوئی سسٹم نہیں ہے، ہمارے پاس اس کے لیے نہ کوئی اسکولز ہیں اور نہ ہی کالجز ہیں اس کے باوجود اچھی پرفارمنس سامنے آرہی ہے۔

Comments are closed.