ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی وایک روزہ میچز اسکواڈ کااعلان،4سینئر آوٹ

54 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی وایک روزہ میچز اسکواڈ کااعلان،4سینئر آوٹ کردیئے گئے ہیں، سرفراز احمد بغیر میچ کھیلے ٹیم سے باہر ہو گئے۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں حسن علی، عماد وسیم، سرفراز احمد اور شعیب ملک ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ان چاروں کھلاڑیوں کو آرام دیا گیاہے ۔

اعلامیہ کے مطابق کراچی میں 13 دسمبر سے 22 دسمبر تک شیڈول سیریز کے لیے دونوں اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اورسیریز کے تمام ٹی20 میچز آئی سی سی ٹی20 ریکنگ اور ایک روزہ سیریز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز میں حصہ لینے والے 18 کھلاڑیوں میں سے چار آوٹ ہوئے ہیں ، محمد حسنین کی انٹری ہوئی ہے امام الحق بھی ایک روزہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

جولائی میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کیلئے فہیم اشرف، حسن علی، سلمان آغا اور سرفراز احمد دستیاب ہوں گے تاہم ابھی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور محمد وسیم جونیئر کو 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کئے گے ہیں۔

بنگلہ دیش میں ٹیسٹ کرکٹ کا پر وقار انداز میں آغاز کرنے والے عبداللہ شفیق کوسیریز کے لیے ریزرو کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کہتے ہیں ہم نے عماد وسیم، سرفراز احمد اور شعیب ملک کو شامل نہیں کیا جب کہ ٹیم انتظامیہ کی درخواست قبول کرتے ہوئے دو اضافی کھلاڑی شامل کیا ہے۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ حسن علی سے مشاورت کے بعد ہم نے انہیں سیریز سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ جب سے کمر درد سے صحت یابی کے بعد واپس آئے ہیں وہ مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی20 اسکواڈ ۔

بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان) آصف علی، فخر زمان، حیدرعلی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر

ایک روزہ اسکواڈ: بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان) آصف علی، فخر زمان، حیدرعلی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر، عبداللہ شفیق (ریزرو)

واضح رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 13 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی20 14 دسمبر اور تیسرا اور آخری ٹی20 16 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 18 دسمبر کو کراچی میں ہوگا، دوسرا ایک روزہ میچ 20 دسمبر اور تیسرا اور 22 دسمبر کو آخری ٹی20 کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.