فیصل آباد میں بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر ماں اور بہن کو قتل کردیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک) فیصل آباد میں بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر ماں اور بہن کو قتل کردیا، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ماں کے قتل کی لرزہ خیز واردات فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کی گئی جہاں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آکر سگی ماں اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واردات کے حوالے سے پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے چک نمبر 22 گ ب میں آصف نامی نوجوان کا گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، اور آج بھی اس نے گھر والوں سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی رنجش پر طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ملزم کی والدہ رضیہ بی بی اور بہن ثمینہ جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

واردات کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ۔

0Shares

Comments are closed.