امریکا نے روس کے 27 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دید یا

56 / 100

فوٹو: رشیا بزنس ٹو ڈے فائل

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکا نے روس کے 27 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دید یا،دنوں ممالک کے ایک دوسرے پر سفارتی عملے جبراً کمی لانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مزکورہ27سفارتکاروں نے مدت ختم ہونے پر ویزوں میں توسیع کیلئے رجوع کیا تھا تاہم انھیں بتایا گیاہے کہ توسیع نہیں ملے گی آپ 30 جنوری تک امریکہ سے چلے جائیں۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ امریکا میں روس کے سفیر اناتولی انتونیوف نے میڈیا کو بتایا کہ 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکا سے واپس روس جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔

انھوں نے تصدیق کی ہے یہ سفارتی عملہ اہل خانہ سمیت 30 جنوری واپس روس چلا جائے گا،روسی سفیر اناتولی انتونوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے جس سے ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو ہمیں چھوڑ کر روس واپس چلے جائیں گے۔

دوسری طرف روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکا میں 29 اکتوبر تک تقریباً 200 روسی سفارت کار اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جن میں اقوام متحدہ میں روسی مشن کا عملہ بھی شامل تھا۔

اس سے قبل امریکی حکومت نے بھی گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روس میں 2017 سے اب تک امریکی مشن 1200 سے گھٹ کر 120 تک رہ گیا ہے جس کی بنیادی وجہ بلاجواز بے دخلی اور پابندیاں ہیں۔

اسی طرح روس نے بھی کہا تھا کہ 2016 سے تاحال 125 سے زائد روسی سفارت کاروں کو خاندانوں سمیت امریکا چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا ، روائتی حریف ممالک میں چپقلش بڑھتی جارہی ہے۔

Comments are closed.