‏پی ایس او، شل، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے اظہارِ لا تعلقی

50 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ‏پی ایس او، شل، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے اظہارِ لا تعلقی، کل ہڑتال کے اعلان کے باوجود پٹرول پمپس کھلے رکھنے کا اعلان کردیا گیا.

ایک طرف پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ دوسری جانب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیاہے.

کل پی ایس او کے بھی تمام پٹرول پمپس کھلے رہیں گے اس کے علاوہ شل اور ٹوٹل سمیت 26 کمپنیوں نے بھی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہارکردیاہے.

اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے.

ہڑتال کا اعلان گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے بھی کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ ڈیلر مارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے اور احتجاج جاری رکھ سکتے ہیں۔

نعمان بٹ کا یہ بھی کہا کہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی۔

سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز نے کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پمپ بند رکھنےکا کہہ دیا ہے تاہم دوسری جانب ہڑتال سے لاتعلقی کے اعلانات بھی سامنے آئے ہیں.

Comments are closed.