کورونا کے باعث عالمی منظرنامہ تبدیل ہوا ہے، چینی صدر

55 / 100

فوٹو : فائل

بیجنگ(شِنہوا)کورونا کے باعث عالمی منظرنامہ تبدیل ہوا ہے، چینی صدر شی جن پھنگ نے بین الاقوامی مسائل کے حل پر زور دیا ہے.

پیر کو بیجنگ میں شروع ہونے والی چوتھی عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس کو مبارکباددی ہے۔ ’’کوویڈ-19 کے اثرات کے تحت میڈیا کی ترقی کی حکمت عملی‘‘ کے عنوان سے اس کانفرنس کی میزبانی شِنہوا نیوز ایجنسی کررہی ہے۔

کانفرنس کے نام خط میں شی جن نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک صدی میں ہونے والی عالمی تبدیلیوں اور غیر معمولی وبا کے ایک دوسرے سے جڑے اثرات کی زد میں ہے.

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی منظر نامہ گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ شی نے مزید کہا کہ میڈیا پر ہمارے وقت کے اہم مسائل اور ان کے درست حل تلاش کرنے اور دنیا بھر میں وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کی اہم سماجی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سربراہ کانفرنس کے شرکاء تفصیل سے تبادلہ خیال کریں گے اورلوگوں کے درمیان دوستی کو فروغ دینے اور ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو آسان بنانے میں مدد کریں گے.

انسانیت کی مشترکہ اقدار اور انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں سرکردہ کردار ادا کرے گا۔

Comments are closed.