ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان، ڈیڈ لائن دیدی

53 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان، ڈیڈ لائن دیدی، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کی شرح بڑھانے کا مطالبہ کر دیا.

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جب آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پیٹرول پمپس بند ہوں گے۔

اس حوالے سے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکر ٹری اطلاعات نعمان علی بٹ کا کہنا تھاکہ پیٹرول پمپس 25 نومبر کو ہڑتال جبکہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پیٹرول پمپس بند ہوں گے۔

نعمان علی بٹ نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کامطالبہ ہےکہ ڈیلرز منافع میں اضافہ کیا جائے، ہم نے حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی.

انھوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے حکومت نے یقین دہانی پر کوئی عملددرآمد نہیں کیا، فیصلہ کیا ہے جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیاجاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے 5 نومبر سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم ہڑتال کی کال وفاقی وزیرحماداظہر اور سیکرٹری پیٹرولیم سے ملاقات کے بعد واپس لی گئی تھی۔

یہ ہڑتال کی کال پیٹرولیم مصنوعات پرڈیلرزمنافع بڑھانے کی حکومتی یقین دہانی پر واپس لی گئی تھی جبکہ وفاقی حکومت نے 16نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

اوگرا کی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے5 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری وزیراعظم نےمسترد کردی تھی جس کے بعد 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا.

Comments are closed.