پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی 20میچ آج کھیلا جائیگا

56 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی 20میچ آج کھیلا جائیگا، پاکستان کو سیریز میں دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو پہلے ہی دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔پاکستان نے میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں 8وکٹوں سے شکست دی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی کو آرام کرایا تھا جب کہ دوسرے میں حسن علی کو ریسٹ دیاگیااس دوران ٹیم میں شامل کئے جانے والے وسیم جونیئر نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

محمد نواز عماد وسیم سے بھی زیادہ بہتر ثابت ہوئے اور انھوں نے اچھی باولنگ کے علاوہ اختتامی لمحات میں زبر دست بلے بازی کا مظاہرہ کیا جب کہ عماد وسیم کی بیٹنگ فارم کافی عرصہ سے ٹھیک نہیں ہے۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ آج ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جو کہ دن ایک بجے شروع ہوگا ، توقع کی جارہی ہے پاکستان اپنی ٹیم میں مزید تبدیلیا کرے گا کیونکہ پاکستان سیریز پہلے ہی جیت چکاہے ۔

Comments are closed.