پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

54 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،  پاکستان نے 109 رنز کا ہدف 18.1 اوور میں پورا کر لیا.

پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب کپتان بابراعظم 1 رن بنا کر مستفیض الرحمان کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے، اس کے بعد فخر زمان اور رضوان کے درمیان 85 رنز کی شراکت ہوئی. 

محمد رضوان 39 رنز بنا کر آمین کی وکٹ بنے، پاکستان نے 18.1 اوور میں ہدف حاصل کر لیا، فخر زمان 57 اور حیدر علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.  

، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے .اس سے قبل بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی.

بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 1 رن، دوسری 5 اور تیسری 51 رنز پر گری.سیف بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، نعیم  نجم الحسن شنٹو 40 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، کپتان محمد اللہ ایک بار پھر ناکام رہے.

آمین 8 اور تسکین احمد 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، عفیف نے 20 رنز بنائے،پاکستان کی طرف سے 

شاہین شاہ نے 2، محمد وسیم ایک اور شاداب نے 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی.ڈھاکہ کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی اس لیےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب قومی کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments are closed.