ایف ایف سی کی سال 2021 کی دوسری کارپوریٹ بریفنگ

55 / 100

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ایف ایف سی کی سال 2021 کی دوسری کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی بہترین کارپوریٹ گورننس کا حصہ ہے-

ایف ایف سی کے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایف ایف سی کو مسلسل ۱۰ سال ٹاپ 25 کمپنیوں میں پہلی پوزیشن کے طور پر تسلیم کیا ہے.

اس کی وجہ کارپوریٹ گورننس کے ضابطہ اخلاق کے پابندی بتائی گئی ہے جب کہ کمپنی کی شاندار کارکردگی اور موثر انتظام کو بھی سراہا گیا ہے.

اسی پس منظر میں 30 ستمبر 2021 کو اختتام پذیر ہونے والی مدت کے لیۓ ایف ایف سی کارپوریٹ ہیڈ آفس، راولپنڈی میں کارپوریٹ بریفننگ منعقد کی گئی.

بریفنگ میں کیپیٹل مارکیٹ کے ممتاز تجزیہ کار اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے معزز جناب محمد ثاقب نے ذاتی طور پر اور محترمہ خوش بخت شجاع نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی-

کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر عسرت محمود (ریٹائرڈ)، ستارہ امتیاز (ملٹری) نے اجلاس کا آغاز کیا اور ایوان کو تقریب کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

چیف فنانشل آفیسر، جناب محمد منیر ملک نے ہاؤس کو ایف ایف سی کی سال 2021 کی تین سہ ماہیوں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور کمپنی کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار اور مستقل آمدنی کے حصول کے عزم کا یقین دلایا۔

Comments are closed.