پروفیسر اپنی ہی طالبات کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار

57 / 100

ملتان(ویب ڈیسک) پروفیسر اپنی ہی طالبات کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار، یہ واقعہ ملتان کے ایک نجی کالج میں پیش آیا جہاں ایک متاثرہ لڑکی پولیس کے پاس پہنچ گئی.

پولیس کے مطابق طالبہ کی طرف سے دی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پروفیسر مبینہ طور پر طالبات کے ساتھ زیادتی کرتا اور بلیک میل کرکے رقم ہتھیاتا ہے.

پولیس نے طالبہ کی طرف سے تحریری شکایت پر مزکورہ ملزم کو طالبات کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

طالبہ کی تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر سلمان نے دوران تعلیم اس سے مراسم قائم کیے نمبر بڑھوانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی اور اب بلیک میل کر کے رقم مانگ رہا ہے۔

طالبہ نے پولیس کو دی گئی تحریری شکایت میں یہ بھی الزام عائد کیا کے کالج کی متعدد طالبات کو پروفیسر نے نمبر بڑھوانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

تحریری شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نجی کالج کے پروفیسر کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفیتش کی جارہی ہے۔

Comments are closed.