تعمیراتی شعبے کو90فیصد ٹیکس کی چھوٹ دی، وزیراعظم

56 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)تعمیراتی شعبے کو90فیصد ٹیکس کی چھوٹ دی، وزیراعظم عمران خان نے یہ بات فراش ٹاون اپارٹمنٹس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی.

وزیر اعظم عمرا ن خان نے آج اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا دورہ کیا جہاں انھیں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ کم آمدنی والوں کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے حکومت پہلے ایک لاکھ گھروں کے لیے حکومت 3لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے قبل کم آمدن والوں کی مدد کسی نے نہیں کی، ہم نے 2سال لگائے اوربینکوں کوقرض دینے پر آمادہ کیا، متوسط اور غریب طبقہ کے لوگ گھر بناسکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ فراش ٹاؤن میں 4ہزار400 اپار ٹمنٹس تعمیر ہورہےہیں،ان میں سے 400اپارٹمنٹس کچی آبادی والوں کےلیے مختص کیے گئے ہیں اس کیلئے فیصلہ ابھی ہونا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہاں پر ایک لاکھ گھر زیرتعمیر ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ جتنا کرایہ ہو اتنی ہی قسط بنے تاکہ گھر لینے والوں پر اضافی بوجھ نہ پڑے اور وہ گھروں کے مالک بن جائیں۔

Comments are closed.