پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 4 کھلاڑیوں کی واپسی

56 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 4 کھلاڑیوں کی واپسی بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا اور ورلڈ کپ کے بنچ پر بیٹھے 4 کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے.

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جبکہ شاداب خان قومی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے، بارہویں کھلاڑی کا اعلان میچ سے پہلے ہوگا۔

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی بابراعظم،
محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شامل نہیں ہیں، محمد حفیظ نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جبکہ محمد آصف اور عماد وسیم کو پہلے میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

Comments are closed.