ووٹنگ مشین پر محنت انکی، پھل کوئی اور کھائے گا، زرداری

55 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ووٹنگ مشین پر محنت انکی، پھل کوئی اور کھائے گا، زرداری، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یہ بات الیکٹرانک ووٹنگ پر حکومت کے سرگرم ہونے پر کہی ہے.

پارلیمنٹ میں قانون سازی پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ای وی ایم کے بیج کی آبیاری کرنے والے پھل نہیں کھائیں گے، حکومت جس طرح زور لگا رہی ہے، اس کا پھل یہ نہیں کوئی اور کھائے گا۔

دوسری طرف ان کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے حکومت کی ایوان میں اکثریت ہے لیکن ہم نے ایجنڈے پر موجود بلز پر اپنا اعتراض ریکارڈ کا حصہ بنایا۔

انہوں نے متفقہ قانون سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ای وی ایم کا قانون منظور کیا گیا اب اس کے تحت ہونے والے الیکشن متنازعہ ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اس کو چیلنج کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کا معیشت میں بڑا کردار ہے، ان کو ووٹ کا حق دینے کے موقف کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے بھی تائید کی ہے تاہم یہ کام یکطرفہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، پٹرول گیس کی قیمت کم کرے، ہم اس کا ساتھ دیں گے، پاکستان کا سٹیٹ بینک اس ایوان کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ کوئی ادارہ اس ایوان سے بالادست نہیں۔

Comments are closed.