حکومت نے پٹرول پر عائد17 فیصدسیلز ٹیکس ختم کر دیا

60 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)حکومت نے پٹرول پر عائد17 فیصدسیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے جب کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی سمری مسترد کرکے قیمتیں برقرار رکھیں۔

پٹرول پر عائد17فیصد سیلز ٹیکس کو صفر کرنے کابیان وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی طرف سے سامنے آیا ہے وزیرمملکت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد کی بجائے صفر کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر 100 فیصد اضافہ ہوا، اس اضافہ کے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے سینکڑوں ارب روپے کی ٹیکس آمدن کا نقصان کیا۔

وزیر مملکت نے ایک بار پھر سابق حکومت کو یاد کرتے ہوئے بیان میں کہاہے کہ ن لیگ عالمی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پٹرول پرزیادہ ٹیکس وصول کرتی تھی۔

http://

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم کی طرف سے گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کے بعدوزارت خزانہ نے 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی تھی اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے5 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی جہاں سے یہ سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی۔

وزیراعظم نے سمری مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ کابینہ کو بھیجا جائے گا، تاہم منگل کو وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہرکردیا ۔

جہلم میں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا مہنگائی کا سیلاب باہر سے آیا ہوا ہے، تین ماہ میں تیل کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں، تیل مزید قیمتیں بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔

Comments are closed.