اتنا بے وقوف ہوں جو ایسی بات سب کے سامنے کروں گا ، ثاقب نثار

55 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک) اتنا بے وقوف ہوں جو ایسی بات سب کے سامنے کروں گا ، ثاقب نثار نے یہ وضاحت میڈیا رپورٹس کے بعد دی ہے ان کا کہناہے کہ جج رانا شمیم نے جو بیان کیاایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا ایم شمیم کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی سزا کے حوالے سے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کردی ، اردو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھایہ جھوٹ کا پلندہ اوراختراع ہے۔

واضح رہے اس معاملے پر خبر دینے والے صحافی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیاہے اور سینئر صحافی اور بیان دینے والے جج دونوں کو کل عدالت طلب کیاگیاہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا کہ انہوں نے 2018 کے انتخابات کے انعقاد تک محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کو جیل میں رکھنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کو کوئی ہدایات نہیں دی تھیں۔

انھوں نے اس الزام کے جواب میں کہاکہ میں اتنا بے وقوف نہیں کہ سب کے سامنے اس طرح کی بات کروں نہ ہی میرا کوئی اس بات سے تعلق ہے یہ پتہ نہیں کہاں سے انہوں نے اختراع کی۔

جب اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ الزام عائد کرنے والے جج کے خلاف عدالت جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس طرح کی باتوں کی کوئی شیلف لائف نہیں ہوتی۔

سابق چیف جسٹس نے کہاکہ بیان حلفی سامنے آنے سے متعلق کہاکہ وہ بے شک دیتے رہیں بیان حلفی اس کی کوئی حثیت نہیں ہے۔

واضح رہے ایک مقامی انگریزی اخبار میں یہ رپورٹ شائع ہو ئی ہے کہ جس میں یہ دعویٰ کیا گیاہے کہ اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف عام انتخابات کے انعقاد تک جیل میں رہنے چاہئیں۔

Comments are closed.