پاکستان ٹیم پریشر لینے کے باعث آسٹریلیا سے ہاری، وزیراعظم

55 / 100

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان ٹیم پریشر لینے کے باعث آسٹریلیا سے ہاری، وزیراعظم نے یہ بات کور کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا.

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاک آسٹریلیا میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گرین شرٹس ٹیم پریشر لینے کے باعث میچ ہاری.

انھوں نے کہا کہ ہماری پر اعتماد ٹیم جیسے ہی دبائو میں گئی تو باؤلنگ غلط ہونے لگی، ٹیم آخر تک پر اعتماد رہتی تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران معیشت مہنگائی اور عوامی ریلیف کے اقدامات زیر بحث رہے سیاسی معاملات پر بات چیت نہیں کی.

وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں کہ حکومت ان کیلئے کیا کر رہی ہے، عام آدمی کا ریلیف اس وقت حکومت کی توجہ کا مرکز ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ہے گھبرائیں نہیں ہم اس پر قابو پا لیں گے یہ برا وقت پوری دنیا پر ہے.

Comments are closed.