انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آج ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کھیلیں گے

57 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آج ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کھیلیں گےیمیں آج آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل ہو ں گی۔

کل ابوظبی میں شیڈول پہلے سیمی فائنل کیلئے دونوں ٹمیں پر جوش ہیں انگلینڈ جسے ٹورنامنٹ کی فیورٹ سمجھا جارہا ہے، اس کے بیٹرز بھرپور فارم میں ہیں، لیکن بیٹنگ کا دارومدار جوز بٹلر پر ہے ۔

انگلینڈ کے دوسرے اوپنرجیسن رائے ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ان کی جگہ جیمز ونس کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کال ملز بھی ان فٹ ہو کر ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔

انگلینڈ کی ٹیم ایک بار پھر آل راونڈر معین علی اور لیگ اسپنر عادل رشید پر انحصار کرے گی جب کہ بیٹنگ میں کپتان مورگن، ڈیوڈ ملان اور لیام لیونگٹسن بھی اچھی فارم میں ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی بیٹنگ کا ا نحصار کپتان کین ولیم سن پر ہوگا، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے بھی اب تک ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرتے آئے ہیں لیکن اس کے باوجود گپتل پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا جلد آوٹ ہو کر ٹیم کو مشکل میں بھی ڈال دیتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولرز ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 6 سے بھی کم اکانومی ریٹ سے مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کی ہیں، توقع ہے پہلا سیمی فائنل کانٹے دار ہوگا۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں 2019 کے کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں مد مقابل تھیں جب انگلینڈ نے سپر اوور میں مقابلہ جیت کر ٹائٹل حاصل کیا تھا اس بار کون فاتح ہو گا اس کا انتظار ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنے گروپ میں چار میچ جیت کر ٹاپ پر رہی جب کہ نیوزی لینڈ نے بھی اتنے ہی میچ جیتے ہیں تاہم پاکستان کے ناقابل شکست ہونے کی وجہ سے وہ گروپ میں دوسری پوزیشن پر رہی ہے۔

Comments are closed.