ترکش ڈرامہ ارطغرل کے اہم کردار ترگت اور بامسی پاکستان پہنچ گئے

53 / 100

کراچی( ویب ڈیسک) ترکی کے ڈرامہ ارطغرل غازی کے دو عالمی شہرت یافتہ کردار ترگت الپ اور بامسی الپ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ترک اداکاروں کی پاکستان آمد پر ان کی پاکستانی اداکار عدنان صدیقی ، اعجاز اسلم اور اسد صدیقی کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ایک ڈرامہ کے سلسلہ میں دونوں ترک اداکار اس وقت کراچی میں موجود ہیں ،اس دوران سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو بھی گردش کرتی نظر آرہی ہے جس میں اپنے ڈرامہ ارطغرل غازی سے متعلق بات کررہے ہیں۔

پاکستان میں ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو ڈب کے ساتھ نشر کی جارہی ہے اور ان دنوں اس کا پانچواں سیزن لوگ اردو زبان میں دیکھ رہے ہیں۔

http://https://www.instagram.com/p/CV11FedIFWg/?utm_medium=share_sheet

سوشل میڈیا پر عدنان صدیقی اور دیگر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترگت اسی گٹ اپ میں ہیں جب کہ بامسی کلین شیو ہیں اور پہچانے بھی نہیں جارہے۔

واضح رہے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پاکستان اور ترکی ایک مشترکہ ڈرامہ کی تیاری میں ہیں اور اسی سلسلہ میں عدنان صدیقی بھی مصروف ہیں اور ترکش اداکاروں سے بھی مشاورت جاری ہے۔

Comments are closed.