عمران خان کا اسلامی ممالک میں علما اور اکیڈمی کے تعلقات پر زور

وزیراعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں کی ملا قات

58 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں نے ملا قات کی ہے، وزیر اعظم نے ان کے سامنے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کے تصور اور وژن کا خاکہ پیش کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ملاقات میں وزیراعظم نے عدل وانصاف اور ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی،عمران خان نے کہا کہ نبی کریم ﷺپوری انسانیت کے لیے رحمت ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبین کی حقیقی تعلیمات کے فروغ کیلئے حکومت کی سطح اور دانشوروں اور ماہرین تعلیم کے درمیان رابطوں کے ذریعے اسلامی ملکوں میں فعال تعاون کی امید ظاہر کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام کے اصولوں اور حقیقی روح کے مطابق مسلمان نوجوانوں کی کردار سازی میں مدد دینے کیلئے سکولوں میں اخلاقیات کی تعلیم دینے پر زور دیا ۔

انہوں نے نوجوان نسل کے طرز زندگی اور شخصیت سازی میں اخبار، ٹی وی اور ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے کردار کی اہمیت اور ان کے متن کیاثرو رسوخ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

عمران خان نے اس بات کو ناگزیر قرار دیا کہ حقیقی سماجی فلاح اور ترقی کے حصول کیلئے حضرت محمد خاتم النبین کی حیات طیبہ اور تعلیمات کا مکمل ادراک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین تمام انسانیت کیلئے رحمت ہیں۔

http://

وزیراعظم نے اسلام کے عالمگیر پیغام کے پرچار اور ریاست مدینہ کے بنیادی پہلووں خصوصا انصاف، قانون کی حکمرانی کے اصولوں، لوگوں کی فلاح اور حصول علم پر خصوصی توجہ پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔

عمران خان نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا اولین مقصد اجتماعی تحقیق کے ذریعے سنت کی بہتر سمجھ بوجھ حاصل کرنا اور متنوع سوشل اور ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے اثرورسوخ کے تناظر میں نوجوانوں کی اسلامی شناخت اقدار اور ثقافت کو محفوظ رکھنے کیلئے انہیں ضروری رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے اسلامی سکالرز کے ساتھ رابطے کرے تاکہ مسلمان نوجوانوں کودر پیش عصر حاضر کے مسائل پر تبادلہ خیال کرکے اسلامو فوبیا کے تناظر میں جدید چیلنجز کا واضح اور منطقی دانشمندانہ جواب دیا جاسکے۔

وزیراعظم نے اسلامی ممالک میں علما اور اکیڈمی کے تعلقات پر بھی زور دیا،اس موقع پر اسلامی ممالک کے سفیروں نے وزیراعظم کے اقدام کو سراہا، انہوں نے ہر عالمی فورم پر مسلم امہ کے نصب العین کیلئے وزیراعظم کی حمایت کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Comments are closed.