پاکستان نمیبیا کو ہرا کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

48 / 100

ابوظہبی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو45 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں نہ صرف لگا تار چوتھی کامیابی حاصل کی بلکہ سیمی فائنل میں بھی جگہ بنا لی.

نمیبیا کی طرف سے سٹیفن بارڈ 29 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، مائیکل وان کو 4 رنز پر حسن علی نے کلین بولڈ کیا، ہراسمس 15 رن بنا کر عماد کی وکٹ بنے.

گریگ ویلیم 40 رنز بنا کر شاداب کی بال پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، 110 کے اسکور پر سمت حارث روف کی بال فخر زمان کا کیچ بنے اس کے فوری بعد حارث کا باونسر ویزے کے ہلمٹ پر جا لگا.

اس سے قبل ابوظبی میں کھیلے جا رہے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے نمیبیا کے باولرز نے شروع میں بہت اچھی باولنگ کی.

نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے 43 اور لفٹے ایٹن 7رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 144 رنز بنائے ، 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر محمد رضوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا.

واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک ایونٹ میں اپنے تینوں میچوں میں فتح حاصل کی ہے اور آج کے میچ میں فتح پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنا دے گی۔

 پاکستان نے نمیبیا کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا تھا ، بابراعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں.

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر محتاط آغاز، رضوان نے پہلا اوور میڈان کھیلا تاہم بعد میں ٹیم کو سو پلس کی اوپننگ شراکت دی .

ابوظبی میں کھیلے جا رہے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے تاہم نمیبیا کے باولرز بہت اچھی باولنگ کر رہے ہیں.

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو روبن ٹرمپیل مین نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پہلا اوور میڈن کرایا اور یہ محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں اپنا میڈن اوور کھیلا۔

پاکستان نے پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنائے ہیں۔ محمد رضوان8 اور بابراعظم رنز پر کھیل رہے ہیں.

پاکستان کے پہلے آوٹ ہونے والے کپتان بابراعظم اعظم تھے وہ113 کے مجموعی سکور پر 70 رنز بنا کر ویزا کی بال پر آوٹ ہوئے، فحر زمان کی اننگز 5 رنز تک محدود رہی لیکن پروفیسر حفیظ نے 16 بالز پر 32 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے. 

پاکستان کی اننگز کی خاص بات محمد رضوان کی کے 79 رنز تھے، وہ شروع میں سست تھے پھر اگلا گیئر لگایا اور آخری اوور میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز سمیٹے. 

اس سے قبل ٹاس کے بعد نمیبیا کے کپتان جیرہارڈ ایراسمس نے بابر اعظم کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔

پاکستان نے  ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ تینوں میچ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جبکہ نمیبیا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک ایونٹ میں اپنے تینوں میچوں میں فتح حاصل کی ہے اور آج کے میچ میں فتح کے بعد پاکستان  سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔

Comments are closed.