عمران خان سے ویسٹ انڈین لینجنڈ ویون رچرڈ اور انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور کی ملاقات

53 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان سے ویسٹ انڈین کپتان کے لیجنڈسر ویون رچرڈز اور انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور نے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات آج اسلام آباد میں ہوئی ہے دونوں سینئر انٹر نیشنل سابق پلیئرز ان دنو ں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پی ٹی وی پر ماہرانہ تجزیہ کیلئے پاکستان میں ہیں اور ڈیوڈ گاور بطو ر قائم مقام اینکر بھی کام کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے معروف کرکٹرز سرویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور کی ملاقات کے دوران دونوں نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات پر عمران خان کو مبارکبادبھی دی۔

http://

میں کرکٹ کے مستقبل اور بہتری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی جب کہ ملکی کرکٹ کے فروغ بالخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پروزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے ہرعلاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

وزیراعظم سے سابق کرکٹر ویوین رچرڈ اور ڈیوڈ گاور کی ملاقات میں شعیب اختراور نعمان نیاز تنازع پر بھی بات ہوئی جس کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام گیم آن ہے میں قائم مقام اینکر ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ان کرکٹرز نے ماضی کی یاداشتوں پر بھی بات کی اورایک دوسرے کو میچز اور باہمی رابطوں کرکٹ کے اہم واقعات کے بارے میں بھی یاد کرایا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں حکومت کی موجود ترحیجات اور اقدامات کے حوالے سے بھی بتایا اور خاص کر کھیلوں کے فروغ اور کرکٹ میں بہتری لانے کے عزم کااظہارکیا۔

Comments are closed.