ٹیم کی کوشش ہے فتوحات کا تسلسل برقرار ،گراف مزید اونچا ہو، شعیب ملک

47 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھ کر فتوحات کا گراف مزید اونچا کریں، نمبییا کے خلاف میچ میں کچھ مختلف نہیں سوچ رہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں رسک نہیں لیا جاسکتا، کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔

دبئی میں ورچوئل پریس کانفرنس میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی سے ہی میچز جیتتے جاتے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ غلطیوں کو نہ دہرائیں اور عمدہ کھیل پیش کریں،کھلاڑیوں کو بس یہ ہی کہا گیا ہے کہ وہ اپنی بہترین اہلیت کا مظاہرہ کریں۔

شعیب ملک نے کہا بابر اعظم پہلے سے زیادہ میچور کپتانی کررہے ہیں، وقت کے ساتھ انسان بہت کچھ سیکھتا ہے، بابر اب اچھے فیصلے کررہے ہیں، میچز کے نتائج سب کے سامنے ہیں، تمام کھلاڑی کپتان کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں، ٹیم کا ماحول زبردست بن چکا ہے۔

حسن علی کی پرفارمنس سے متعلق سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ حسن علی بہت ٹیلینڈ بولر ہے، اسے سب کی سپورٹ ہے، ایک دو میچز میں پرفارمنس میں اونچ نیچ سے کسی بھی کھلاڑی کو جج نہیں کیا جاسکتاہے، یقین ہے کہ حسن علی بھی فارم حاصل کرکے جیت میں کردار ادا کرے گا۔

شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم میں سینئرزکے ہونے سے نوجوانوں کو سیکھنے کے علاوہ اعتماد ملتاہے، آصف علی کی مثال سب کے سامنے ہے،اس نے بہت امپرو کیا ہے، سب اس کی بھرپورحوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

اپنی ریٹائرمنٹ کے اعلان سے متعلق کہا کہ کھیل کو خیرباد کہنے کا سوال قبل ازوقت ہے، ورلڈکپ چل رہا ہے، اس کے درمیان میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا، میچز پر فوکس کیا ہوا ہے، کسی اور طرف دھیان نہیں، مکمل یکسوئی کے ساتھ پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے پر توجہ ہے۔

Comments are closed.