لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

48 / 100

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہو گئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے دستخط کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم آفس نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دستخط کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

موجودہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی کام جاری رکھیں گے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر پشاور کا عہدہ سنبھال لیں گے۔

نوٹیفکیشن سے قبل اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی علیحدگی میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پربات چیت کی گئی، بعدازاں ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شامل ہوگئے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس بھی ہو، جس میں اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام کی شرکت کی، اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اورقومی سلامتی کا جائزہ لیا گیا، وزیرداخلہ نے ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشنڈ حاصل کیا، انہیں کمانڈ اسٹاف اور انسٹرکشنل اسائمنٹس کا تجربہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اسٹاف کالج کوئٹہ کے بھی گریجویٹ ہیں،وہ ایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ کے بھی گریجویٹ ہیں،لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے جنوبی وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کو کمانڈ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ماسٹرز ڈگری کنگز کالج لندن اور این ڈی یو اسلام آباد سے حاصل کی، انہیں روایتی اور غیر روایتی خطرات کے ماحول میں کمانڈ کا وسیع تجربہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے مغربی سرحد اور ایل او سی پر کمانڈ کی ہے، جبکہ بلوچستان میں طویل خدمات انجام دی ہیں،لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کمانڈنٹ اسٹاف کالج کوئٹہ اور کمانڈر فائیو کور سندھ بھی رہے ہیں۔

Comments are closed.