نیوزی لینڈ پر غصہ نکالو، نہیں چھوڑنا، رمیض راجہ کا ویڈ یو پیغام وائرل

47 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کی نیوزی لینڈکے خلاف ٹیم کو پمپ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے لگی، راجہ نے کہا تھا کیویز ہوں یا انگلینڈ کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

جوں جوں پاک نیوزی لینڈ ٹیموں کے ٹاکرا کا وقت قریب آرہاہے رمیض راجہ کے الفاظ کی پاکستانی شائقین کرکٹ بھی حمایت کررہے ہیں اور ٹیم تک بھی پیغام پہنچا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر اچانک دورہ منسوخ کردیا تھا جس کے جواب میں 20 ستمبر کو رمیض راجہ نے نیوزی لینڈ کو اپنے ویڈیو بیان باورکرایا تھا کہ یہ فیصلہ اچھا نہیں ہوا۔

اسی ویڈیو میں چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ نے کہا تھا کہ کوئی رعایت نہیں برتیں گے، پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنا غصہ نکالے،چیئرمین پی سی بی کاکہنا تھاکہ پہلے پاکستان کا پہلا ہدف بھارت تھا اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھی نشانے پر ہیں۔

دوسری طرف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ میں کھیلا جائے گا، بابراعظم نے جیت کا عزم ظاہر کیاہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7 بجے شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور بھارت کے خلاف زبردست فتح کے بعد پاکستان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست کے بعد کیو ی کپتا ن کین ولیمیسن نے بھی پاکستان کے باولنگ اٹیک کے موثر ہونے کااعتراف کرتے ہوئے یہ پیشین گوئی کی ہے کہ پاکستان فیورٹ ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہناہے کہ ہم جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور آج کا میچ جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گے انھوں نے کہا کہ لڑکے پہلے سے زیادہ بااعتماد ہیں۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ حالیہ سیریز چھوڑ کر وطن واپس جانے کے پیش نظر پاکستانی شائقین نیوزی لینڈ کو بھی شکست دینے کے خواہش مند ہیں خاص کر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو سبق سکھانا ضروری ہے۔

سابق فاسٹ بالر کا کہناہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہر صورت شکست دے تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ وہ کیوں پاکستان سے بھاگے تھے، انھوں نے کہا پاکستان کیوی کو شکست دے پھر اصلی ای میل میں کروں گا کیو ی کرکٹ بورڈ کو۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق منگل 26 اکتوبر کو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا ۔ 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائیگا ۔

شیڈول کے مطابق 2 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ اے ٹو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا ،7 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ بی ون آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا ۔

ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی اور 11 نومبر دوسرا سیمی فائنل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ،14 نومبر کو فائنل دبئی میں کھیلا جائیگا ۔

Comments are closed.