جیت پر مباکباد، دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی میچ ہی نہیں تھا، شہباز شریف

47 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد سیاستدانوں نے بھی مبارکباد دی ہے لیکن شہباز شریف سب پر بازی لے گئے ۔

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور تاریخی جملہ کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت ، دونوں ٹیموں کا کوئی میچ ہی نہیں تھا۔

مریم نواز نے بھی پاکستان کی جیت پر ٹوئٹ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پاکستان کی بھارت کیخلاف جیت پر مبارکباد پیش کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شاہینوں نے یادگار کھیل کا مظاہرہ کر کے پوری قوم کے دل جیت لیے جبکہ انہوں نے کہا کہ آئندہ میچز میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شاندار فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے فتح حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا جبکہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی پرفارمنس زبردست رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

Comments are closed.