پشاور میں کرونا اسپتال صوبائی محکمہ صحت کے حوالے کر دیا گیا

50 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

پشاور (زمینی حقائق ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء سے نمٹنے میں عالمی امدادی اداروں کی مدد سے صوبہ اس قابل ہوا کہ اب بہتر سہولیات طریقے سے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

وہ پشاور میں انٹرنیشنل ریسکیو کیمٹی (آئی آر سی) کی جانب سے قائم کردہ سو بستروں کا کرونا ہسپتال کو صوبائی محکمہ صحت کے حوالے کرنے سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے.

تقریب کیلئے اپنے ریکارڈڈ پیغام میں صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا وباء کے آغاز پر صوبے میں صرف 34 وینٹیلیٹرز دستیاب تھے، تاہم اب ڈیڑھ سال کے بعد صوبے میں نہ صرف صحت کی بہتر سہولیات موجود ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز محمد کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے کرونا وباء میں جسطرح ڈاکٹرز,نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے جو قربانیاں دی ہیں ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا.

انکا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا تھا جب کرونا وباء کی لیبارٹری بھی خیبر پختونخوا میں نہیں تھی لیکن اب روزانہ کے حساب سے 15000 ٹسٹ ہوتے ہیں جبکہ کرونا ویکسنیثن میں پشاور دیگر اضلاع میں سب سے ٹاپ پوزیشن پر ہیں.

ڈاکٹر نیاز محمد نےکہا کہ ڈینگی کیسسز میں بتدریج کمی آرہی ہیں اور حالات کنٹرول میں ہیں۔ ڈاکٹر نیاز نے کہا کہ پولیو، ٹی بی اور دیگر امراض کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں پندرہ سو نئے ویکسینیٹرز بھرتی کئے جا رہے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ آئی آر سی اور دیگر ڈونرز اداروں نے بھی خیبر پختونخوا حکومت اور محکمہ صحت کے ساتھ ملکر کرونا کے خلاف بہترین کام سرانجام دیا اور نشتراباد ہسپتال کی مثال ان میں ایک ہیں جہاں پر آئی آر سی کے تعاون سے کرونا کے مریضوں کے.لیے بہترین سہولیات دی گئی ہیں۔

آئی سی آر سی کے کانٹری ڈاریکٹر زین العابدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے آغاز میں ہی ایک سو بیڈ کا اسپتال نشتر آباد پشاور میں قائم کیا گیا جس میں 5 آئی سی یو بیڈ، 16 ہائی ڈیپینڈینسی بیڈ اور 40 بیڈز آئیسولیشن کے مریضوں کیلئے قایم کئے گئے۔

انھوں نے کہا اس اپستال نے مجموعہ طور پر وباء کے دوران دس ہزار سے ذائد مریضوں کو داخل کر کے علاج کیا گیا، یورپی یونین، میڈیکل ایمرجنسی ریزیلئینس فاونڈیشن ) مرف( کے سی ای او ڈاکٹر شاہ ایران نے محکمہ صحت اور خیبر پختونخوا حکومت اور محکمہ صحت کے سپورٹ کا شکریہ ادا کیا.

انھوں نے کہا کہ آئندہ بھی آئی آر سی خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر ایسے کام سرانجام دے گا جس سے عوام کے مشکلات کو کم کیا جائے اور انکو سہولیات اور آسانیاں مہیا کیے جائے. پروگرام کے اختتام پر کورونا وباء کے دوران اعلی خدمات سرانجام دینے پر ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو سرٹفکیٹ اور اسناد سے بھی نوازا گیا.

اس موقع پر کرونا ہسپتال کو صوبائی محکمہ صحت کے حوالے کرنے، کرونا وبا میں نشتراباد ہسپتال میں کرونا وباء میں بہترین خدمات فراہم کرنے پر ڈاکٹرز, نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں بھی بہترین کارکردگی پر اسناد تقسیم کی گئیں۔

Comments are closed.