پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ کیلئے کمبینیشن شاندار ہے، محمد یوسف

47 / 100

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن شاندار قرار دیا ہے ۔

محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم میں میچ وننگ کھلاڑی بھی ہیں جو اکیلے بھی جتوا سکتے ہیں اور خاص کر کمبینیشن بہت اچھا ہے۔

انھوں نے کہاکرکٹ میں یہ کہنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ کونسی ٹیم کہاں تک آگے جائے گی، پاکستان ٹیم میں اتنا پوٹینشل ہے کہ فائنل تک رسائی حاصل کرے گی.

محمد یوسف نے کہا کہ فائنل میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن ہمیں پاکستان ٹیم سے امید ہے کہ فائنل بھی جیتے گی کیونکہ ہماری ٹیم باصلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دونوں اوپنرز پچھلے ایک عرصے سے بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں، مڈل آرڈر اچھا ہے سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن بنا ہے عماد وسیم اور شاداب خان دونوں اسپنرز اچھے ہیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی حسن علی اور حارث روف فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاندار ہیں، حسن علی سے میں امیدیں لگا کر رکھتا ہوں کیونکہ وہ بہت خطرناک کھلاڑی ہے۔

محمد یوسف نے مزید کہا کہ حسن علی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ بہت شاندار ہیں وہ کلین ہنٹنگ کرتے ہیں وہ بھی آل راؤنڈر ہیں، حسن علی ایک ایسے کریکٹر ہیں اور ایسے پلیئر ہیں جو ٹیم کو اٹھا کر رکھتے ہیں۔

Comments are closed.